کپوارہ//ہندوارہ کے بٹہ گنڈ ماور میں سرکاری اسکول میں اُس وقت کھلبلی مچ گئی جب ہیڈ ماسٹر اور ایک ستاد کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بناء پر جھگڑا ہو ا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو بٹہ گنڈ ہندوارہ میں سرکاری مڈل سکول میں معمول کا کام کاج شروع ہوا تواس دوران سکول کے ہیڈ ماسٹر فاروق احمد وانی اور ایک استاد مسعود رسول ملک کے درمیان کلاس روم میں کسی بات پر توں تو ںمیں میں ہوگئی اور نوبت یہا ں تک پہنچ گئی کہ دونو ں اساتذہ نے جھگڑا شروع کیا اور ہاتھا پائی ہوئی جس کے نتیجے میں سکولی بچو ں میں افرا تفری مچ گئی ۔معلوم ہوا ہے کہ اس صورتحال کی وجہ سے سکول میں زیر تعلیم کئی بچے بے ہوش ہوگئے ۔واقعہ کے بعد مقامی لوگ جمع ہوئے اور معاملہ کے خلاف احتجاج کیا جس کے بعد زونل ایجو کیشن آ فیسر ماور غلام محمد ڈار نے بٹہ گنڈ جاکرمعاملہ کی نسبت جانکاری حاصل کرنے کے بعد ہیڈ ماسٹر اوردوسرے استادکو تاحکم ثانی معطل کر کے اپنے دفتر کے ساتھ منسلک کیا ۔