ترال// بٹہ گنڈ ترال میں ’غوثیہ انسٹچوٹ آف ایجوکیشن ‘نے یوم کھیل کی منانسبت سے ایک پروگرام منعقد کیا جس میں ادارے کے تمام طلباء شریک ہوئے ۔ پروگرام میں کرکٹ،کھو کھو،کبڈی اوروالی بال وغیرہ کے مقابلہ منعقد ہوئے جن کی نگرانی فزیکل ٹیچر بلال احمد نجارنے کی ۔ کھیلوںکے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا۔ مقامی لوگوں نے علاقے میں طلباء کے کھیل کا میدان تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔