سرینگر// بٹہ مالو سرینگر کا رہنے ولا ایک شخص لاپتہ ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق گلزار احمد شیخ ولد غلام احمد شیخ ساکن ایس۔ ڈی کالونی بٹہ مالو نے پولیس تھانہ بٹہ مالو میں اپنی تحریری رپوٹ میں بتایا ہے کہ اُس کا بھائی وسیم احمد شیخ ولد غلام احمد شیخ عمر 28 سال مورخہ بارہ ستمبر سے لاپتہ ہوا ہے ۔مذکورہ نے سیاہ رنگ کا فرن اور سفید قمیز شلوار پہنا ہوا ہے ۔اگر کسی شخص کو اس کے بارے میں کوئی بھی جانکاری ہوتو تھانہ پولیس بٹہ مالو سرینگر کے فون نمبرات9596770860,9596770526 یا ڈائیل 100 پر رابطہ قائم کریں ۔