Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

بٹہ مالو ہلاکت پر بی ایس ایف کےخلاف قتل کا کیس درج،وادی میں ہمہ گیر ہڑتال

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 17, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE
 سرینگر// بٹہ مالو میں سرحدی حفاظتی فورس اہلکاروں کی گولیوں نے جاں بحق نوجوان کی ہلاکت اور پلوامہ ڈگری کالج پر فورسز یلغار کے خلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر وادی میںہمہ گیرہڑتال رہی جبکہ بٹہ مالو میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔ شہر کے نوگام،نٹی پورہ،بمنہ کے علاوہ کرالہ گنڈ لنگیٹ،سوپور اور کولگام میں سنگبازی و شلنگ ہوئی جبکہ شہر خاص کے رعناواری علاقے میں فورسز پر پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا۔اس دوران اچھن پلوامہ میں گولی سے ایک نوجوان زخمی ہوا۔
کیس درج
 پولیس نے بٹہ مالو واقعہ کے حوالے سے بی ایس ایف کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔پولیس ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سجاد حسین ساکن چندوسہ بارہمولہ کی ہلاکت کے سلسلے میں پولیس نے38بٹالین بی ایس ایف کے خلاف زیر نمبر53/2017زیر دفعہ302کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف قافلے کی قیادت راجندر بھاگلے کررہے تھے، جس میں تین گاڑیاں شامل تھیں۔ابتدائی طور پر بی ایس ایف سب انسپکٹر راجندر نے جو رپورٹ پولیس کو دی ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ وہ آلوچی باغ فوجی ویٹرنری یونٹ میں ایک کتے کا علاج کرارنے کے بعد ہمہامہ ہیڈ کوارٹر کی طرف جارہے تھے جس کے دوران بٹہ مالو علاقے میں ان پر شدید پتھراﺅ کیا گیا اور جب اس بات کا احتمال پیدا ہوا کہ کسی اہلکار سے اسکی سروس رائفل چھینی جاسکتی ہے تو فورسز کو فائر کھولنا پڑا جس کے نتیجے میں سجاد حسین کی موت واقع ہوئی۔اس دوران بی ایس ایف ترجمان نے واقعہ کو بدقسمتی قرار دیا ہے۔
وسطی کشمیر
اتوار کو سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی۔حساس علاقوں میں اضافی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا ۔بٹہ مالو میں فورسز نے کئی جگہوں پر راستوں کو بند کرنے کیلئے خار دار تاروں کے علاوہ بکتر بند گاڑیوں کا بھی استعمال کیا تھا۔سخت ترین ناکہ بندیں اور بندشوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بیماروں اور صحافیوں کو بھی سخت پوچھ تاچھ کے بعد آگے جانے کی اجازت دی جا رہی تھی جبکہ باریک بینی سے شناختی کارڑوں کی جانچ کی جا رہی تھی۔بٹہ مالو میں صبح سے ہی پولیس اور سی آر پی ایف کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی اور سڑکوں پر جگہ جگہ خاردار تار بچھائی گئی ۔اس صورتحال کی وجہ سے بٹہ مالو میں سناٹا اور ہوکا عالم چھایا رہا اور سخت ترین ناکہ بندی سے شہریوں کو اپنے ہی گھروں کے اندر قیدی بناکر رکھا گیا تھا۔ وادی میں دکانیں اور کاروباری ادارے مقفل رہے جبکہ ہڑتال کی وجہ سے شہرمیں ہر قسم کی سرگر میاں متاثر رہی۔سنیچر کی شام بی ایس ایف کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے19سالہ نوجوان سجاد شیخ کو آہوں ،سسکیوں اور پُر نم آنکھوں کے ساتھ داندر کھاہ مقبرے میں سپرد خاک کیا گیا ،جس دوران مرحوم کی تدفین میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔جاں بحق نوجوان کو اُس مقبرہ میں سپرد خاک کیا گیا ،جہاں گاﺅکدل سانحہ میں جاں بحق کردئے گئے افراد کو سپرد خاک کیا گیا ہے ۔سجاد شیخ کے والد نے جب اپنے لاڈلے اور لخت جگر کی میت کو کندا دیا تو وہ صرف اتنا کہتے تھے ’کیا ہم یہاں واپس صرف تمہاری موت کےلئے آئے ‘ کیو نکہ چار روز قبل سجاد نے اپنے اہلخانہ کےساتھ بارہمولہ میں ایک ہفتہ گزار تھا۔ادھر وادی کے جنوب و شمال کے اضلاع میں بھی ہڑتال رہی جس کے دوران بازاراور ٹریفک کی آمد رفت بند رہی۔تجارتی مراکز صحرائی مناظر پیش کر رہے تھے ۔ نوگام میں نوجوانوں نے فورسز اہلکاروں پر زبردست پتھراﺅ کیا۔ نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس کے گولے داغے گئے۔نٹی پورہ میں بھی فورسز اور پولیس پرپتھراﺅ کیا گیا۔بمنہ میں نوجوانوں کی ٹولیاں سڑکوں پر نمودار ہوئیں اور فورسز پر خشت باری کرنے لگے۔ نامعلوم افراد نے فورسز کی ایک گاڑی پر رعناواری میں زندہ شاہ مسجد کے نزدیک پیٹرول بم سے حملہ کیا جو فورسز گاڑی کے نزدیک پھٹ گیا،تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کوئی بھی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔
جنوبی کشمیر
پلوامہ میں بھی ہڑتال رہی جبکہ علاقے میں سخت کشیدگی کا ماحول نظر آیا۔نامہ نگار شوکت ڈار کے مطابق اچھن پلوامہ کے قرےب فورسز کی فائےرنگ سے اےک نوجوان شدےد زخمی ہو گےا جبکہ اس سے قبل قرےبی گاﺅں ہف شرمال شوپےان مےں فورسز اور نوجوانوں کے مابےن جھڑپ ہوئی اور فورسز نے ہوائی فائےرنگ کی۔3 بجے کے قریب فورسز کی چند گاڑےاں ہف شرمال پہنچ گئےں۔فورسز نے جوں ہی گاڑیوں سے نیچے اترنے کی کوشش کی تو آناً فاناً نوجوانوں کی ٹولےاں جمع ہوئےں اور انہوں نے چاروں اطراف سے پتھراﺅکےا۔ جواب مےں فورسز نے پہلے شلنگ کی ، بعد مےں ہوائی فائرنگ کی گئی۔ یہ صورتحال قرےباً بےس منٹ تک جاری رہنے کے بعد فورسز نے واپسی کی راہ لی۔کچھ ہی منٹ بعد جب فورسز کی گاڑےاں گاﺅں سے باہر نالہ رمبی آرہ کے پار ہوئےں اور اچھن گاﺅں کے نزدےک پہنچےں توو ےہاں بھی نوجوان پہلے سی ہی جمع تھے اور انہوں نے گاڑےوں پر پتھراﺅ کےا۔ جواب مےں فورسزنے گولےاں چلائےں جس کی وجہ سے اےک نوجوان کے کندھے پر گولی لگی۔ زخمی نوجوان کی شناخت فےضان بشےر شاہ ولد بشےر احمد شاہ ساکن ہف شرمال شوپےان کے طور ہوئی۔ فےضان کو فوراً پلوامہ اسپتال پہنچاےا گےا جہاں اس کا آخری اطلاع ملنے تک علاج چل رہا تھا۔ اسپتال کے مےڈےکل سپر انڈنٹ نے بتاےا کہ فیضان کے کندھے مےں گولی لگی ہے اور اس کا علاج چل رہا ہے۔ادھر ہف کے لوگوں نے الزام عائد کےا کہ فورسز نے کئی مکانات مےں توڑ پھوڑ کی اور جائےداد کو نقصان پہنچاےا۔ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میںبھی مکمل ہڑتال رہی۔ ملک عبدالسلام کے مطابق ضلع کے بجبہاڑہ،لارکی پورہ،شانگس،آرونی،کے پی روڈ اور دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال کا سماں تھا جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بند تھی اور صرف اکا دکا نجی گاڑیاں ہی چل رہی تھی۔ادھر کولگام سے خالد جاوید کے مطابق صبح کے وقت اگر چہ کچھ دکان کھل گئے تھے تاہم جب انہیں معلوم ہوا کہ مزاحمتی جماعتوں نے ہڑتال کی کال دی ہے تو وہ بھی فوری طور پر بند ہوئے۔ اولڈ جنرل اسٹینڈ اور قاضی گنڈ اڈہ کے نزدیک نوجوانوں نے گاڑیوں پر پتھراﺅ کیا جس کی وجہ سے وہاں افراتفری کا ماحول پیدا ہوا۔
 شمالی کشمیر 
شمالی کشمیر میں بھی مکمل ہڑتال رہی۔اس دوران بارہمولہ اور بانڈی پورہ سمیت کپوارہ میں دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے۔ نامہ نگار غلام محمد کے مطابق سوپور کے مین چوک،اقبال مارکیٹ، تحصیل روڈ اور دیگر علاقوں میں نوجوانوں کی ٹولیاں سڑکوں پر نمودار ہوئیں اور ہڑتال کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں پر پتھراﺅ کیا۔اس موقعہ پر عینی شاہدین کے مطابق درجنوں گاڑیوں کے شیشے چکنا چور ہوگئے۔کپوارہ سے اشرف چراغ نے اطلاع دی کہ پورے ضلع میں مکمل ہڑتال کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی جبکہ سڑکو ں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی کم نظر آ یا ۔ضلع کے ترہگام ،کرالہ پورہ ،لنگیٹ ،ہندوارہ ،لال پورہ ،کرالہ گنڈ اور کلنگام میں میں دکانیں بند رہیں اور سڑکیں سنسان نظر آئیں ۔کرالہ گنڈ اور لنگیٹ میں نوجوانو ں نے ہڑتال کی خلا ف ورزی کرنے والی گاڑیو ں پر پتھراﺅ کیا تاہم ضلع میں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آ یا ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سرنکوٹ پونچھ میں ملی ٹینوں کی کمیں گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد : پولیس
تازہ ترین
کشمیر: گرمی اور خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا اندیشہ
تازہ ترین
گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کل لیا جائے گا : سکینہ یتو
تازہ ترین
ٹرمپ کے ٹیرف کے سامنے مودی کا جھکنا یقینی: راہل
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اول

جموں سرینگرشاہراہ پر رام بن کے چندر کوٹ میں گاڑیوں کے ٹکرانے سے 35 یاتری معمولی زخمی

July 5, 2025
صفحہ اول

جموں و کشمیر میں 14سے 18سال کی عمر کے بچے10فیصد سکولوں سے باہر پرائمری اور سیکنڈری سطح پر 28فیصد سے زیادہ بچے ہر سال تعلیم چھوڑرہے ہیں

July 4, 2025
صفحہ اول

کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں کی تلاش تیسرے دن میں داخل

July 4, 2025
صفحہ اول

یاترا کے پہلے 2 دن ۔ 20,000سے زیادہ یاتریوں کے درشن:ایل جی

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?