سرینگر //آل ٹریڈرس جوائنٹ کارڈی نیشن کمیٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو اتوار کومجوزہ منی سیکریٹریٹ کا سنگ بیناد رکھنا تھا تاہم کارڈنیشن کمیٹی نے پہلے ہی ہڑتال کا پروگرام دیا تھا جس کے باعث وزیر اعلیٰ کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑا۔ تاہم کہیں سے بٹن دبا کر اسکا آن لائن افتتاح کیا گیا۔بیان کے مطابق علاقہ بٹہ مالو کے دُکانداروں نے یہ ثابت کر دیا کہ عوامی مزاحمت کسی بھی ظالمانہ حکم کے خلاف سینہ سپر ہونے سے سرکار اپنا پروگرام تبدیل کر سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پروگرام کے لئے پچھلے 15 دنوں سے لاکھوں روپے خرچہ کئے گئے جسے اب ریاستی عوام کا پیٹ چاک کر کے ٹیکسوں کے ذریعے وصول کیا جائیگا۔ اس کے باوجود علاقہ بٹہ مالو کے دُکانداروں نے یک جٹ ہوکر دئے گئے پروگرام پر عمل کرکے یہ ثابت کر دیا کہ ہمارے ساتھ زبردست ظلم ہورہا ہے اور کالے جھنڈے لہرانے کے ساتھ ہڑتال اور زبردست احتجاج کیا گیاجسمیں تقریباََ بٹہ مالو کے دُکانداروں کے علاوہ تمام زعمائوں نے شرکت کی ۔منی سکریٹریٹ جسے مکمل ہونے میں تقریباََ دس سال لگ جائیں گے اس کے مکمل ہونے سے بھی دُکانداروں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا اسلئے وزیر اعلیٰ سے گزارش ہے کہ علاقہ بٹہ مالو کے دُکانداروں کے اہل عیال کو بھکمر سے بچانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔