عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو وسطی کشمیر سرینگرمیں ایک ملی ٹینٹ ساتھی کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنیکا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے مطابق بٹہ مالو علاقے میں ٹی آر ایف کے ایک ہائبرڈ دہشت گرد کو ایک ہینڈ گرینیڈ کے ساتھ گرفتار کیاگیا۔سری نگر پولیس نے X پر لکھا، “TRF کا ایک ہائبرڈ دہشت گرد محمد یاور رنگریز ولد عبدالرشید رنگیز ساکن فردوس آباد، بٹہ مالو کو گرفتار کیا کیاجس کی تحویل سے ایک گرینیڈ برآمد ہوا۔ اس سلسلے میںایف آئی آر نمبر 37/2023 کوٹھی باغ پولیس تھانہ میں درج کیا گیا ہے۔