سرینگر// سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں بدھ کو ایک پولیس اہلکار کی رائفل غلطی سے اس وقت چل گئی جب اسے ایک نامعلوم کار نے ٹکر مار دی۔پولیس نے بتایا کہ بغیر نمبر پلیٹ کے تیز رفتار گاڑی نے ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس افسر کےPSO کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا، جس کے نتیجے میں پی ایس او کا ہتھیار حادثاتی طور پر چل گیا۔انہوں نے کہا کہ چلنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے کہا، “بٹہ مالو پولیس تھانے میں جلدی اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے خلاف کیس (درج کیا گیا ہے)”۔