سرینگر //بٹہ مالو پولیس نے 3منشیات سمگلروں کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن سے بھاری مقدار میں فکی اور دیگر نشیلی ادویات ضبط کی ۔سنیچر کو بٹہ مالو پولیس کی ایک ٹیم نے ایک ایکو وین گاڑی پر چھاپہ مارا جس کے دوران گاڑی سے بھاری مقدار میں فلی اور پراکسی وین کپسول ضبط کر کے تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی اورگاڑی ضبط کی ۔ایس ایچ اور بٹہ مالو پرویز احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ان سمگلروں کے خلاف پہلے بھی کیس درج ہے اور یہ کافی خطرناک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے تینوں اسمگلروں کے خلاف آیف آئی آرزیر نمبر 120/2017زیر دفعہ 15/18NDPS درج کر کے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نشیلی ادویات کا دھندہ کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا ۔