سرینگر//شہرسرینگرمیںمنشیات مخالف مہم کے تحت پولیس نے ایک سمگلرکو15کلوگرام فکی سمیت گرفتارکرلیا۔ایک مصدقہ اطلاع ملنے پرپولیس تھانہ بٹہ مالوکی ٹیم نے مومن آبادعلاقہ میں چیکنگ کے دوران بیروہ سے شہرکے اندرمنشیات کی ایک بھاری کھیپ پہنچانے کی کوشش کوناکام بناتے ہوئے ایک منشیات سمگلرکوگرفتارکرکے اسکی تحویل سے 15کلوگرام فکی ضبط کی۔گرفتاراسمگلرکوپولیس تھانہ بٹہ مالوپہنچایاگیاجہاں اُسکے خلاف ایف آئی آرزیرنمبر48/2017زیردفعہ21،22این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کرلیاگیا۔