بٹہ مالو سری نگر میں بھیانک آتشزدگی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سری نگر// وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع میں بٹاملو کی شیخ حمزہ کالونی میں زبردست آگ لگ گئی ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق کم از کم چار رہائشی مکانات میں رات 10:55 کے قریب آگ لگ گیی۔
 
آگ پر قابو پانے کے لیے کئی فائر ٹینڈرز پہلے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں، تاہم یہ رپورٹ درج ہونے تک بھڑکتی ہوئی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
 
فائر اینڈ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے علاقے کے آس پاس کے کئی اسٹیشنوں سے اہلکار اور مشینری کو جائے وقوع پر پہنچا دیا گیا ہے۔
 
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *