سرینگر//ترقیاتی کمشنرسرینگر سید عابد رشید شاہ نے آفیسران کی ایک میٹنگ میںپرانے بٹہ مالو بس اڈہ میں منی سیکریٹریٹ کی تعمیر کے کام کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پر وی سی ایس ڈی اے ،ایس ای پی ڈبلیو ڈی،آر ٹی او کشمیر،ایس ایس پی سرینگر،ایس ایس پی ٹریفک سرینگرا ورایس ایم سی اور ٹائون پلاننگ آر گنائزیشن کشمیر کے آفیسران بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران منی سیکریٹریٹ کے قیام کے سلسلے میں مختلف امور اورتجاویز کا جائزہ لیاگیا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے کے تحت 99کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ منی سیکریٹریٹ کی تعمیر سے ضلع سرینگر کے لوگوں کو ایک ہی مقام پر سرکاری خدمات میسر ہوںگی۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ یہاں کسی بھی طرح کی غیر قانونی تعمیر اورتجاوزات کی ہر گز اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔