بٹہ مالو بس اڈہ کی منتقلی کے بعد لوگ مشکلات سے دو چار

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر//شمالی کشمیر کے ہزاروں مسافروں نے بس اسٹینڈ پارم پورہ سے لالچوک تک ایس آ رٹی سی یا کوئی سپیشل بس سروس چالو کرنے کی مانگ کرتے ہو ئے اس بات پر تشویش ظا ہر کی کہ پارم پورہ سے چلنے والی سست رفتار میٹاڈار سروس سے سرکاری ملازمین ،تاجر،طالب علم اوریہاں تک بیماربھی مقررہ وقت پراپنی اپنی منزلوں تک نہیں پہنچ پاتے ہیں اوراُنھیں سخت مشکلات وپریشانیوں سے دوچارہوناپڑتاہے۔  شمالی کشمیرکے مسافروںنے بتا یا کہ مختلف علاقوں سے آ نے کے بعد جب وہ نئے بس اڈہ پارم پورہ پہنچ جاتے ہیں تو وہاں ان کو روایتی سست رفتارمیٹا دار سروس میں سوار ہونا پڑ رہا ہے جو کم سے کم ایک گھنٹہ لاچوک پہنچنے میں لگا دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بٹہ مالوسے جنرل بس اسٹینڈ کی پارمپورہ منتقلی کے بعدشمالی کشمیرکے مسافروں کو لاچوک اور دیگر مقامات تک پہنچنے کیلئے پاپڑجھیلنے پڑتے ہیں ۔ وفد نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ پارم پورہ سے لال چوک، ڈلگیٹ تک ایس آ ر ٹی سی یا جدید بس سروس شروع کی جائے تاکہ ہرقسم کا مسا فر مقررہ وقت پر اپنے منز لوں تک پہنچ سکے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *