سرینگر//لیگل میٹرالوجی محکمے کی مارکیٹ چیکنگ ٹیم نے شہر سرینگر کے مختلف بازاروں،بشمول بٹہ مالو اوربہبوری کدل کا دورہ کیا۔اس دوران بھاری مقدار میں ٹی بیگ،کھانے کے تیل کے کین اور مصالحہ جات کے پیکٹ ضبط کئے گئے۔کیونکہ یہ اشیا¿ مناسب لیبلنگ کے بغیر فروخت کی جارہی تھیں۔کئی کمپنیوں کو لیبلنگ کے بغیر اشیاءفروخت کرنے میں ملوث پا یا گیا۔چنانچہ قصوروار کمپنیوں کو قانونی نوٹس جاری کیا گیا جس کے بعد کمپنیوں نے اپنی کوتاہی کا اعتراف کیا ۔بعد میں 6کمپنیوں پر 120000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔