سرینگر//محکمہ لیگل اینڈ میٹرولوجی نے کل شہر میں مارکیٹ چیکنگ کے دوران 10دکانداروں سے جرمانہ وصول کیا ۔ڈپٹی کنٹرولر کی سرابراہی میں محکمہ کے چیکنگ سکارڈ نے بٹہ مالو ،بمنہ اور کرن نگر علاقوں میں بازاروں کا معائینہ کیا جس دوران5سبزی فروشوں ،3میوہ فروشوں اور 2کریانہ دکانداروں کو میٹرلوجی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں ان سے 2500روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔دریں اثناء برفباری اور سردی میں اضافہ کے ساتھ ہی ناجائز منافع خوروں نے صارفین کو دو دو ہاتھوں لوٹنے کا سلسلہ تیزکردیا ہے اور عوامی حلقوں کی مانگ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کیلئے قوانین میں ترمیم کرنے کی ضرورت ہے ۔عوامی حلقوں کے مطابق ایک سو سے لے کر پانچ سو روپیہ کا چالان کاٹنے سے منافع خوروں کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں اور وہ یہ پیسے بھی صارفین سے ہی وصول کررہے ہیں جس کے نتیجے میں چیکنگ اسکارڈوں پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ ۔ صارفین کے مطابق محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی جانب سے بلند بانگ دعوئے کئے جا رہے ہیں کہ قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ دی جائے گی تاہم صورتحال قدرے برعکس ہے۔