سری نگر//محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈائرکٹرڈاکٹر بشیر احمد چالکو نے بدھ کو محکمہ کے سینئر اہلکاروں کی موجودگی میں بٹہ مالو زون کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو کووڈ-19 وباکے دوران ان کی قابل ستائش شراکت کے لئے مبارکباد دی۔ زون بٹہ مالو میں منعقدہ ایک تقریب میں چیف میڈیکل آفیسرسری نگر،ڈی ایچ ایس کے ترجمان ڈاکٹر میر مشتاق، زونل میڈیکل آفیسر کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو سراہااورڈائریکٹر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر کا تعریفی پیغام بھی تقریب کے شرکاء اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو پہنچایا گیا۔ڈائریکٹر کے پیغام میں یہ بھی شامل تھا کہ صحت کے کارکنوں کے کام کے بغیر کووِڈ کے خلاف جنگ تقریباً ناممکن تھی جب کہ متعلقہ محکموں کی مدد سب سے اہم تھی۔