سرینگر// ”بٹوٹ۔کشتواڑشاہراہ پرایک گاڑی گہری کھائی میں گر جانے کے نتیجے میں 2دوافراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک شخص شدیدزخمی ہوگیا۔اس دوران ککرناگ پولیس نے ایک کمسن بچے کوموت کی نیندسلادینے والے شخص کونجی گاڑی سمیت گرفتارکرلیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ بٹوٹ ۔کشتواڑشاہراہ پرپُل ڈوڈہ کے نزدیک ایک نجی گاڑی ڈرائیورکے قابوسے باہرہوکرایک گہری کھائی میں جاگری ،جسکے نتیجے میں اسمیں سوار2افرادکی موت واقعہ ہوئی جبکہ ایک مسافرشدیدزخمی ہوگیا۔حادثے کی نذرہونے والی گاڑی میں سوارتینوں افرادکوخون میں لت پت ضلع اسپتال ڈوڈہ پہنچایاگیالیکن یہاں ڈاکٹروں نے دوزخمیوں کومردہ قراردے دیاجبکہ ایک شدیدزخمی کوعلاج ومعالجہ کیلئے اسپتال میں داخل کیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اس المناک حادثے میں 2دوافروش ریشی کماراورسرجیت سنگھ ساکنان شارینہ ڈوڈہ کی موت واقعہ ہوئی ۔اس دوران اتوار کوایک تیزرفتاراسکارپیو گاڑی زیرنمبرHR52-0671نے ککرناگ سے ڈکسم جاتے ہوئے ڈانڈی پورہ کے نزدیک ایک کمسن بچے حوفیظ احمدکھٹانہ والد منیب احمدساکنہ ڈانڈی پورہ کواپنی زدمیں لاکرشدیدزخمی کردیا۔خون میں لت پت بچے کوپہلے سب ضلع اسپتال ککرناگ پہنچایاگیاجبکہ یہاں سے اُسکو ضلع اسپتال اسلام آبادمنتقل کیاگیالیکن یہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑبیٹھا۔اُدھرککرناگ پولیس نے کمسن بچے کوموت کی نیندسلادینے والی گاڑی اوراُسکے ڈرائیور سبزاراحمدگنائی ولدعبدالرشیدساکنہ تارہ گام قاضی گنڈکوفرارہونے کے باوجودبھی ڈھونڈنکال کرسلاخوں کے پیچھے پہنچادیا۔پولیس تھانہ ککرناگ میں اس ہلاکت خیزسڑک حادثے کی مناسبت سے ایک کیس زیرایف آئی آرنمبر71/2017زیردفعہ 279،337اور304Aآرپی سی کے تحت کیس درج کرلیاگیا۔