ڈوڈہ //بٹوت کشتواڑ سڑک پر رات دیر گئے ہوئے ایک سڑک حادثہ میں 2افراد لقمہ اجل بن گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ رات 10بجے کے قریب گندو سے جموں کی طرف جانے والی ایک ماروتی وین زیر نمبرJK02V 1227عسر پولیس تھانہ کے تحت آنے والے علاقہ کنڈیری نالہ میں ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر لڑھک گئی جس کے نتیجہ میں اس میں سوار دو افراد موقعہ پر ہی ہلاک ہو گئے۔ مہلوکین کی شناخت 25سالہ محمد سوہل ولد غلام رسول راتھر ساکن چنگا بھلیسہ اور 38سالہ عنایت حسین ولد غلام نبی ساکن گولی بار گندو کے طور پر کی گئی ہے ۔ عسر پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی کرنے کے بعد لاشوں کو اپنی تحویل میں لیا ہے ، اس دوران مہلوکین کے لواحقین کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے ۔