نئی دہلی// ٹرانسپورٹ کے وزیر مملکت سنیل کمار شرما نے سڑک و قومی شاہراؤں کے حکام بشمول ایم ڈی، این ایچ آئی ڈی سی ایل آنند کمار کے ساتھ آج یہاں ایک میٹنگ کے دوران بٹوت۔ کشتواڑ سڑک کو اپ گریڈ کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ کے دوران وزیر نے متعلقہ افسروں کے ساتھ سڑک کی حالت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس میں سدھار لانے کی فوری ضرورت کو اُجاگر کیا۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ این ایچ آئی ڈی سی ایل اور پبلک ورکس محکمہ کی ایک مشترکہ ٹیم 27 اپریل کو علاقے کا دورہ کر کے سڑک کو ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگائے گی اور اس ضمن میں ایک منصوبہ بھی مرتب کیا جائے گا۔این ایچ اے ون نے گنپت پُل سے مین سڑک تک کے حصے کو قومی شاہراہ کے ساتھ ملانے سے اتفاق کیا۔ وزیر نے کہا کہ سڑک کو بڑھاوا دینے کا کام جلد از جلد شروع کیا جانا چاہئے تا کہ قیمتی جانوں اور جائیداد کا مزید زیاں نہ ہونے پائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت علاقے کے لوگوں کو بہتر سڑک رابطہ فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔