بٹوت//جموں و کشمیر کے تیزی سے بدلتے سیاسی منظر میں نوجوانوں کے کلیدی رول کو اجا گر کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس نے نوجوانوں سے اس بدلائو میں ایک مثبت رول ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ان باتوں کا اظہار یوتھ نیشنل کانفرنس کے صوبائی نائب صدر اعجاز جان نے پارٹی کی جانب سے بٹوت میں منعقدہ یک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پارٹی کے ضلع صدر رام بن سجاد شاہین نے کنونشن کی صدارت کی۔کنونش سے خطاب کرتے ہوئے جان نے کہا کہ ریاست کو کئی چلینجوں کا سامنا ہے خصوصاً مخلوط سرکار کی غط پالسیوں سے۔انہوںنے کہا کہ ان چلینجوں کا مقابلہ اتحاد و اتفاق سے کیا جا تا ہے۔اعجاز نے مخلوط سرکار پر تعلیم یافتہ بیروز گاروں کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا ۔ اس موقعہ پر شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ریاست کے نوجوانوں پر ریاست کو مخلوط سرکار کی غلط پالسیوں سے باہر نکالنے میں ایک اہم کردار نبھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے نوجوانوں کو کافی جگہ فراہم کی ہے جسے آج بھی یوتھ مومینٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔سابقہ ایم ایل اے ڈاکٹر چمن لعل نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں سے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ ریاست کو در پیش چلینجوںکا بہادری سے مقابلہ کریں گے۔انہوں نے یوتھ کو ٹرینڈ سیٹر قرار دیا اور کہا کہ وہ آلودہ سیاست کو پاک کرنے میں مدد کریں گے۔ضلع سیکرٹری عارف میر، صدر یوتھ این سی رام بن فاروق احمد غازی ،محمد بابر ملک، محمد خلیل سہیل ،مرتضیٰ علی کے علاوہ ضلع، بلکا و حلقہ کمیٹیوں کے عہدہ داروں نے بھی کنونشن میں شرکت کی۔ اس موقعہ پر اعجاز جان نے نو منتخب شدہ بلاک صدور اور سیکرٹریوں کا اعلان کیا ۔جن کی عزت افزائی ہار پہناکر کی گئی۔