رام بن //بٹوٹ تحصیل انتظامیہ کی ا یک ٹیم کی جانب سے بدھ کے روز مارکیٹ چیکنگ کے دوران پالی تھین مخالف مہم کا انعقاد کیاگیا۔ٹیم میں نائب تحصیلدار سیف اللہ شاہ، سب انسپکٹر سندیپ چاڑک، ریاستی پولیوشن کنٹرول بورڈ کے راہُل کول ااور میونسپل کمیٹی بٹوت کے اہلکار شامل تھے۔ٹیم نے بازار میں دوکانوں کی چیکنگ کے دوران غیر قانونی طور سے پالیتھین پیکنگ میٹریل ضبط کیا ۔ٹیم نے بٹوت کے مختلف بازاروں سے تقریباً10کلو گرام پالی تھین ضبط کیا ۔ٹیم نے دوکانداروں کو پالی تھین کا استعمال نہ کرنے کی صلاح دیتے ہوئے تنبہیہ کیا کہ کسی بھی میٹریل کو پالیتھین پیک میں فروخت نہ کیا جائے کیونکہ سرکار نے ریاستی ہائی کورٹ کے ایما پر ریاست میں اسکے استعمال پر پابندی لگائی ہے اور قصور واروں کے خلاف سخت کاروائی کی وارننگ دی ہے۔