Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

بٹوارے کا خمیازہ ۔۔۔۔ حقیقت پسندانہ بیان

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 21, 2018 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا یہ کہنا کہ ریاستی عوام کو بھارت اور پاکستان کے مابین سرحدی ٹکرائو کی صورت میں جس ہلاکت خیز صورتحال کا سامنا ہے وہ دراصل برصغیر کی تقسیم کا خمیازہ ہے، جو یہاں کے عوام کوبھگتنا پڑرہا ہے، ایک اہم بیان ہے۔ تاریخی اعتبار سے دیکھا جائے تو یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس کو کسی بھی دعوے یا دلیل سے جھٹلایا نہیں جاسکتا ، کیونکہ ابھی بھارت کو آزاد ہوے اور پاکستان کو قائم ہوئے چندہی مہینے ہوئے تھے جب جموںوکشمیر کے اندر دونوں ممالک کی بندوقیں متحرک ہوگئیں اور جب سے وہ وقفوں وقفوں سے آتش و آہن برسارہی ہیں ۔ گزشتہ 70برسوں کے دوران چار مکمل جنگیں اور کئی محدود معرکہ آرائیاں اس حقیقت کی غماز ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان ایسے تنازعات آج بھی موجود ہیں، جو تصفیہ کے متقاضی ہیں اور جس کےلئے باہمی مذاکرات کے سوا کوئی چارہ ٔ کار نہیں اور کشمیر کا مسئلہ اس میں کلیدی حیثیث رکھتا ہے۔ مگرموجودہ مرکزی حکومت نے مذاکرات کے حوالےسے جو ڈھل مل پالیسی اختیار کر رکھی ہے اُس سے نہ صرف ریاستی عوام بلکہ ملکی سیاسی پارٹیاں بھی پریشان ہیں ۔ ماکسوادی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے گزشتہ روز واشگاف طو رپرکہا کہ کشمیر کامسئلہ حل کرنے کےلئے پاکستان کے ساتھ اور کشمیر کے اندر مزاحمتی خیمے سمیت تمام فریقین کے ساتھ بات چیت کے بغیر کوئی چارۂ کار نہیں اور جب تک اس سمت میں سنجیدہ اور مؤثر کوششیں نہ کی جائیںتو حالات ٹھیک ہونے کی توقع رکھنا عبث ہے۔ مسٹر یچوری نے یہ گلہ بھی کیا کہ گزرے برسوںمیں جب دو پارلیمانی وفود نے ریاست کا دورہ کرکے مرکزی حکومت کو سفارشات پیش کیںاور حکومت نے اُن سفارشات کو تسلیم کرکے اُن پر عمل آوری کی یقین دہانی بھی کرائی تھی لیکن زمینی سطح پر کسی سفارش پر عمل درآمد نہیں ہوا۔بلکہ موجودہ مرکزی سرکار طاقت کے استعمال کو ہی مسئلہ کشمیر کا حل سمجھ رہی ہے، جو کسی بھی اعتبار سے درست نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت نے پیش رفت کے طور پر کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی عائید کرنے اور تمام فریقین کے ساتھ بات چیت کرنے کا یقین دلایا تھا اور وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے اس حوالے سے پارلیمنٹ میں بیان بھی دیا تھا لیکن حقائق مظہر ہیں کہ حکومت اس سے مکر گئی ہے۔ مسٹر یچوری کے اس بیان سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ ملک میں سنجیدہ سوچ رکھنے والے حلقےجموںوکشمیر کو ایک سیاسی مسئلہ مانتےہے اور بات چیت کو ہی اسکا حل تلاش کرنے کا ذریعہ سمجھتے ہے۔ بھلے ہی بھاجپا کے قائدین وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے مطالبے پر طعنے کستے رہیں، لیکن حقیقت یہی ہے، جسے جھٹلایا نہیں جاسکتا ۔ مسٹر یچوری کا یہ کہنا کہ مرکزی حکومت ایک طرف مذاکراتی عمل سے محترز ہے اور دوسری جانب دونوں ممالک کے سلامتی مشیر غیر ممالک میں ایک دوسرے سے ملنے کو کوئی عیب نہیں مانتے، اپنے آپ میں یہ حقیقت ہے۔ یہ دورُخی پالیسی نہایت ہی خطرناک ہے اور مجموعی طور پر ریاست جموںوکشمیر کے عوام کی تباہی میں تیزی لانے کا سبب بن رہی ہے۔ایسے حالات میں اگر غیر جانبدار آراء رکھنے والے دانشوروں کا یہ تجزیہ کہ موجودہ صورتحال سے دونوں ممالک کے حکمرانوں کے سیاسی و اقتصادی مفادات جڑ گئے ہیں، کو حقیقت کے طور پر مانا جائے تو غالباً غلط نہ ہوگا۔ اگر ایسا نہیں ہے تو کیا جنگی صورتحال پر آنے والے اخراجات سے برصغیر کے دونوں ممالک کے اندر غربت ، بے روزگاری اور جہالت کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا تھا؟ بھلے ہی ہم ترقی اور کامیابی کے بلند بانگ دعوے کرتے رہیں ، لیکن آج بھی بھارت او رپاکستان میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو سڑکوں پر سوتی ہے، کیونکہ اسکے پاس رہنے کےلئے گھر نہیں ہیں۔ ایسے حالات میں جلد یا بدیر حکمرانوں کےلئے اس حقیقت کہ مذاکرات کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں ہے کو تسلیم کئے بغیر کوئی چارہ نہیں مگر یہ مرحلہ آنے تک عام لوگوں کو جن مصائب کا سامنا کرنا ہوگا اُس کی حقیقت کا احساس اگر حکمرانوں پر جا گزیں ہوتا تو شاید انسان اور انسانیت کی بقاء کا ذریعہ بن جاتا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گنڈ کنگن میں سڑک حادثہ،ڈرائیور مضروب
تازہ ترین
جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?