سرینگر//بٹوارہ سرینگر میں بدھ کو ایک فوجی گاڑی کی ٹکر سے ایک سکوٹی سوار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے نیوز ایجنسی کے این او نے لکھا کہ 50سالہ شہری سکوٹی پر سوار تھا اور اس کو فوجی گاڑی نے ٹکر ماری۔
سکوٹی چلانے والا موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شہری زخمی ہوگیا تاہم فوجی گاڑی جائے واردات سے فرار ہوگئی۔
زخمی شہری کی شناخت عبد الحمید میر ولد مقصود احمد ساکن زیون کے طور ہوئی ہے اور وہ صدر اسپتال میں زیر علاج ہے۔