عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// بوٹہ کدل سرینگرمیں اتوار کو ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی ساس کا قتل کر دیا جس کو بعد میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔ کے این ایس کے مطابق لالبازار پولیس کو ایک اطلاع موصول ہوئی تھی کہ سلیمہ زوجہ مرحوم محمد قاسم ساکن گلشن باغ بوٹہ کدل نامی ایک خاتون کو گھر جمائی کی طرف سے قتل کرنے کا الزام ہے۔ ملزم کی شناخت شبیر احمدبٹ ولد عبدالسلام بٹ ساکن پٹن علاقے سے ہوئی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 45/2023 زیر دفعہ 302 آئی پی سی کے تحت لالبازار تھانے میں کیس درج کیا گیا ہے۔ دوران تفتیش ملزم شبیر احمد بٹ جو گرفتاری سے بچ رہا تھا، کو گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کی گئی ہے ۔