عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ٹیری ٹوریل آرمی کے 161بٹالین گانٹہ مولہ کی ایک پارٹی نے ہفتے کے روز بونیار کے ڈارکونجن جنگل میں ایک تلاشی کارروائی کے دوران گولہ بارود کے ساتھ ساتھ ایک اے کے 47رائفل بھی برآمد کی۔عہدیداروں نے بتایا کہ آرمی ٹیم نے ایک تحریری دستاویز کے ساتھ پولیس سٹیشن بونیار سے رابطہ کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی کے نتیجے میں ایک اے کے 47رائفل ، دو میگزین اور54گولیاں برآمد ہوئیں۔پولیس نے بتایا کہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور مزید تفتیش کیلئے برآمد شدہ ہتھیار اور گولہ بارود ضبط کرلیا گیا ۔ اس سلسلے میں ہندوستانی آرمز ایکٹ کے سیکشن 7/25کے تحت ایف آئی آر نمبر 68/2025کو پولیس اسٹیشن بونیار میں رجسٹر کیا گیا ۔