سرینگر//شمالی کشمیر کے بونیار اُوڑی کا بلاک میڈیکل آفیسر کورونا مثبت ظاہر ہوا ہے۔حکام کے مطابق مذکورہ ہیلتھ آفیسر کا کورونا ٹیسٹ گذشتہ روز مثبت ظاہر ہوا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق قواعد و ضوابط کے مطابق مذکورہ آفیسر کو گھر کے اندر قرنطین کیا گیا ہے جہاں اُسے ہر احتیاطی تدبیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
بونیار اُوڑی کے پرائمری ہیلتھ سینٹرمیں گذشتہ روز پچاس نمونے حاصل کئے گئے تھے جن میں صرف میڈیکل آفیسر کا ٹیسٹ رپورٹ ہی مثبت ظاہر ہوا۔