بونیارمیں جہلم سے دوشیزہ کی لاش برآمد

Mir Ajaz
1 Min Read

عظمیٰ نیوز سروس

بارہمولہ//بارہمولہ ضلع کے پیرنیا بونیار علاقے میں منگل کی دوپہر دریائے جہلم میں کودنے والی ایک لڑکی کی لاش بدھ کو برآمد ہوئی ۔ یہ واقعہ منگل کی دوپہر ساڑھے12 بجے کے قریب پیش آیا، جب ایک لڑکی کو ایک لڑکے کے ساتھ پیرنیا بونیارمیں لور جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے ذخائر کے مقام کے قریب دیکھا گیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ لڑکی نے اچانک دریا میں چھلانگ لگا دی اور ڈوب گئی جبکہ لڑکا فوراً موقع سے فرار ہو گیا۔رات بھر کی تلاشی مہم کے بعد بدھ کی سہ پہر اس کی لاش برآمد ہوئی۔حکام نے بتایاکہ بچاؤ کی کوششیں مشترکہ طور پر ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او بونیار کی قیادت میں پولیس ٹیموں نے کیں، جن کی مدد ایس ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے کی۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Share This Article