عظمیٰ نیوزسروس
کشتواڑ//ضلع مجسٹریٹ کشتواڑ نے جمعہ کے روز کشتواڑ۔ڈول روڈ کے ساتھ کلومیٹر8.50(آر آر کیمپ کے قریب) پر گاڑیوں کی نقل و حرکت پر عارضی پابندی کا حکم دیا تاکہ اس مہینے کے شروع میں موسلادھار بارش کے بعد سڑک پر گرے ہوئے بڑے پتھر کو پھٹنے میں آسانی ہو۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پنکج کمار شرما کے ذریعہ جاری کردہ ایک حکم کے مطابق آج یعنی 13ستمبر کو دوپہر 1:30بجے سے 3:00 بجے کے درمیان سٹریچ پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہے گی تاکہ بلاسٹنگ کارروائیوں کو محفوظ طریقے سے انجام دیا جاسکے۔رکاوٹ کو دور کرنے اور بھاری گاڑیوں کی ہموار نقل و حرکت کو بحال کرنے کے لیے متعلقہ ایجنسی کی جانب سے سرگرمی کا شیڈول بنایا گیا ہے۔آفیسر کمانڈنگ 118آر سی سی (جی آر ای ایف) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بلاسٹنگ کے کام کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں اور آپریشن کے دوران تمام حفاظتی اقدامات کو اپنائیں، جبکہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، کشتواڑ اس حکم پر سختی سے عمل آوری کی نگرانی کریں گے۔