بولٹ کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم کا ٹریلر ریلیز

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 
لندن ، 23 اکتوبر ( یو این آئی )دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے ۔جمیکن اسٹار یوسین بولٹ کی زندگی اب بڑے پردے پر پیش ہونے والی ہے ۔دستاویزی فلم آئی ایم بولٹ میں شائقین ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو دیکھ سکیں گے ۔فلم کے ٹریلر میں یوسین بولٹ کی دنیا کا تیز ترین انسان بننے سے قبل کی محنت، لگن اور تیاریوں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔یوسین بولٹ نے رواں سال ریواولمپکس میں لگاتار 3 گولڈ میڈل حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کی۔گیب ٹرنر اور بینجمن ٹرنر کی ہدایت پر بننے والی یہ فلم 28 نومبر کو ریلیز ہو گی۔یو این آئی۔
 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *