ترال//ترال کے گترو نارستان کی آبادی نے علاقے میں بوسیدہ ترسیلی لائنوں کے خدشات کے پیش نظرایس ڈی ایم دفتر ترال کے باہر محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔احتجاجی مظاہرین نے اُس بوسیدہ ترسیلی لائن کوبھی اپنے ساتھ لایا تھا جس کے نتیجے میں وہ تشویش میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقے میںبجلی کا ترسیلی نظام ہی مکمل طور بوسیدہ ہوچکا ہے اور بوسیدہ ترسیلی لائنوں سے بستی میں خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں ترسیلی لائنیںکھمبوں کے بجائے درختوں کے ساتھ لٹکائی گئی ہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ علاقے میں پہلے ہی ایس ڈی ایم ترال نے علاقے کے بوسیدہ بجلی نظام کو فوری تبدیل یا ٹھیک کرنے کے احکامات دئے ہیں۔