بارہمولہ// ضلع بارہمولہ کے بوسنےاحاجی بل مےںمحکمہ ایگریکلچرکے آلو فارم میں تعینات 11 عارضی ملازم عرصہ دراز سے اجرتوں سے محروم ہیں۔ محکمہ ایگریکلچر کی جانب سے 1970میںبوسنےاحاجی بل میں اےک ”آلو فارم “قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد آلو کی پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ ضلع میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا بھی مقصود تھا تاہم ےہاں 1990میںتعےنات ہوئے 11عارضی ملازمےن نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا ” انہےں صرف عےدین پرہی تنخواہیں واگزار کی جاتی ہیں“۔اُنہوں نے کہاکہ اُنہےں1996مےں ےہ کہاگےا کہ آپ اسمبلی الےکشن کی ڈےوٹی انجام دو اور آپ کو مستقل کےا جائے گاتاہم 29سال کا عرصہ گزرجانے کے باوجودوہ مستقل نہےں ہوگئے۔ اگر چہ فارم کے قیام کے بعد پورے علاقے میں آلو کی پیداوار میں کافی حد تک اضافہ ہوا اور مقامی کسانوں نے مذکورہ فارم سے کئی برسوں تک استفادہ بھی حاصل کیا لیکن حیرت انگیز طور پر محکمہ ایگریکلچر کے افسران نے آلو فارم کو مزید بڑھاوا دینے کے حوالے سے عدم دلچسپی کا مظاہرہ شروع کیا اور آہستہ آہستہ اس فارم کی افادیت اور اہمیت بھی ختم ہونے لگی ۔اس دوران فارم میں کام کاج بھی متاثر ہوا جبکہ ان عارضی ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔