سرینگر //بورڈ حکام کے مطابق آج یعنی 25اکتوبر کو لئے جانے والے بارہویں جماعت کا امتحان شیڈول کے مطابق لیا جائیگا۔ 12ویں جماعت کے سالانہ امتحان کا پہلا پرچہ 22تاریخ کو ملتوی ہونے کے بعد اب 25اکتوبر کو ہونے والے امتحان کو بورڈ آف سکول ایجوکیشن نے شیڈول کے مطابق کرانے کا فیصلہ لیا ہے ۔بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے سیکریٹری ریاض احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ آج یعنی 25اکتوبر کو لئے جانے والے بارہویں جماعت کے امتخانات کو ملتوی نہیں کیا گیا ہے۔اس دوران بورڈ کے مطابق 8ویں اور 9ویں جماعت کے امتحان بھی سٹیٹ انسٹی ٹوٹ آف ایجوکیشن لے گا جو اپنے شیڈول کے مطابق ہو ںگے۔ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کے مطابق تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کی جانب سے ردعمل سامنے آنے کے بعد ہی انہوں نے امتحان کرانے کا فیصلہ لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن اُن طلبہ کیلئے بھی انتظام کرے گا جو اس امتحان میں شریک نہیں ہو سکیں کے اور اُن کو پریشان نہیں ہونا چاہئے ۔