لندن//عالمی وبا کورونا وائرس کے کم ہوتے اثرات کے سبب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 19 جولائی سے ماسک پہننا ہر شخص کی اپنی مرضی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ماسک پہننے کی قانونی پابندی 19 جولائی سے ختم کردیں گے، اسی روز سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورنا وائرس کے انڈین ویرئینٹ کو لاک ڈاو¿ن نرمی کے راستے میں رکاوٹ قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی مہلک وبا کی ہندوستانی قسم برطانیہ میں وبا کی تیسری لہر کا باعث بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں کرونا وائرس کی ہندوستانی قسم پھیل رہی ہے وہاں کرونا ویکسینیشن میں اضافہ کیا جائے گا۔