اوڑی//ٹٹھامولہ بونیار سے بوجتھلہ تک رابطہ سڑک گزشتہ سال دسمبر میں برف باری اور بارشوں کے دوران پسیاں گر آجانے کی وجہ سے مکمل طور تباہ ہوگئی تھی اور گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند کی گئی تھی مگر 5ماہ گزرنے کے باوجود اس سڑک کو گاڑیوں کی آمدو رفت کیلئے نہیں کھولا گیا جس کی وجہ سے علاقے کے رہنے والے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ طلاب کو بونیار ہائر سیکنڈری سکول پہنچنے اور مریضوں کو ہسپتال تک پہنچانے میںدقتوں کا سامنا کرنا پڑٹا ہے۔