Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

بن تالاب۔امب گھروٹہ اکھنورسڑک خستہ حالی کاشکار

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 20, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
جموں//ریاستی حکومت کی جانب سے رابطہ سڑکوں کو تعمیروترقی کی کلید قراردے کر انہیں بہتربنانے کے ساتھ ساتھ نئی سڑکوں کے پروجیکٹ ہاتھ میں لینے کے بلندبانگ دعوے کیے جارہے ہیں لیکن ان دعوئوں کی قلعی وقتاًفوقتاً کھل جانے سے حکومتی دعوے جھوٹ کے پلندہ ثابت ہوتے ہیں ۔ اگرچہ حکومت نے ریاست کے کچھ اضلاع میں سڑکوں کے ڈھانچے میں خاطرخواہ بہتری لائی ہے لیکن سرمائی راجدھانی جموں کی اہم سڑک جسے بن تالاب۔امب گھروٹہ۔اکھنور روڈ کہاجاتاہے کی خستہ حالی کودورکرنے کی طرف حکومت کی جانب سے پی ڈی پی۔بی جے پی مخلوط حکومت قائم ہونے کے دوسال گذرنے کے باوجود بھی کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے جس کی وجہ سے شہرکے بیرونی علاقہ جات سے جموں آنے والے مسافروں کو روزانہ شدیدمشکلات جھیلنے پرمجبورہوناپڑتاہے۔ قابل ذکرہے کہ بن تالاب۔امب گھروٹہ۔اکھنور سڑک جموں سے بذریعہ رنبیر نہرکے بعد جموں سے پونچھ جانے والی دوسری متبادل شاہراہ بھی ہے ۔ اگربراستہ رنبیرنہرجموں ۔اکھنور۔پونچھ شاہراہ آمدورفت کیلئے بندہوجاتی ہے تو بن تالاب۔امب گھروٹہ ۔اکھنورسڑک سے ہی گاڑیاں پونچھ راجوری کارخ اختیارکرسکتی ہیں یعنی یہ سڑک Lifeline کی حیثیت رکھتی ہے۔تفصیلات کے مطابق بن تالاب ۔امب گھروٹہ ۔اکھنو رسڑک کووسعت دینے کرنے کیلئے 8کروڑ 61لاکھ روپے کی رقومات مرکزی حکومت نے چندسال پہلے سنٹرل فنڈنگ سکیم کے تحت منظورکی تھی لیکن بعدمیں منظورشدہ پروجیکٹ کھٹائی میں پڑگیا اوراس سڑک کوبہتربنانے کے سلسلے میں کوئی خاطرخواہ پیش رفت نہ ہوئی۔ فی الوقت سڑک محکمہ پی ڈبلیوڈی (تعمیرات ِعامہ )کی کنسٹرکشن ڈویژن نمبر 2 جموں کے تحت ہے اوراس کی مرمت اوربہتربنانے کاکام چہل کنسٹرکشن کمپنی نے دردست میں لیاہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ دوسال پہلے اس سڑک کودولین بنانے کامنصوبہ منظورہواتھا ۔پہلے مرحلے کے تحت چہل کنسٹرکمپنی کو 8 کلومیٹر سٹریچ (حصہ ) دیاگیا تھا جس پر ابھی تک صرف مائرکالج سے لے کر کوٹل جیل تک وائیڈننگ اور کوٹ میں فلنگ دیوار کاہی کام ہواہے۔ مقامی لوگوں کاکہناہے اگر اسی رفتارسے کمپنی کام کرتی رہے گی تو ا س سڑک کی خستہ حالی دورکرنے میں کئی برس لگ جائیں گے۔اس کے علاوہ برن سے آگے اکھنور تک کے حصے کیلئے پی ڈبلیوڈی ڈویژن ۔2 نے تاحال کوئی کام شروع نہیں کیاہے ۔متاثرہ لوگوں کاکہناہے کہ سڑک پرجگہ جگہ کھڈے بنے ہوئے ہیں۔ اس بارے میں سنیل کمار نامی ایک مسافرنے کہاکہ وہ ہرروز اگورسے جموں تک کاسفرمیٹاڈور(منی بس )کے ذریعے کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سڑک پرجگہ جگہ کھڈے ہونے کی وجہ سے مسافروں کے ساتھ ٹرانسپورٹروں اورڈرائیوروں کوشدیدکوفت کاسامناکرناپڑتاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ مزے کی بات یہ ہے کہ یہ سڑک اسمبلی حلقہ رائے پوردومانہ ، نگروٹہ کے مختلف علاقہ جات کے لوگوں کیلئے کافی اہمیت رکھتی ہے لیکن اس علاقہ کے رکن اسمبلی بالی بھگت اور ممبرپارلیمنٹ جگل کشور شرما نے بھی کبھی اس سڑک کی مرمت کے کام میں دلچسپی نہیں لی ۔اسمبلی حلقہ رائے پوردومانہ، نگروٹہ کے مختلف علاقہ جات کے لوگوں نے محکمہ تعمیراتِ عامہ کے وزیر عبدالرحمن ویری اور کنسٹرکشن ڈویژن ۔2 کے حکام سے مطالبہ کیاہے کہ بن تالاب۔ امب گھروٹہ۔اکھنور سڑک کی مرمت کاکام جلدازجلد مکمل کیاجائے تاکہ مسافروں کی مشکلات میں کسی حدتک تخفیف ہوسکے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سرینگرمیں متحدہ مجلس علماء کا اہم اجلاس منعقد، فرقہ وارانہ اشتعال انگیزیوں کے تدارک کے لیے پینل قائم
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا ڈوڈہ سڑک حادثے پر اظہارِرنج
تازہ ترین
ڈوڈہ ضلع میں ایک اور سڑک حادثہ میاں بیوی زخمی، جی ایم سی ڈوڈہ منتقل
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال سرینگر میں 120 بستروں پر مشتمل نئے آرتھوپیڈک بلاک کا افتتاح کیا
تازہ ترین

Related

جموں

ڈاکٹر جتیندرکاآئی آئی ایم جموں میں 5روزہ جامع واقفیت پروگرام کا افتتاح

July 14, 2025
جموں

نائب تحصیلداربھرتی میں لازمی اردو کیخلاف بھاجپاممبران اسمبلی کا احتجاج اردو زبان کی شرط کو منسوخ کرنے کامطالبہ، احتجاج میں شدت لا نے کا انتباہ

July 14, 2025
جموں

آئی جی پی جموں کا پولیس سٹیشن بشناہ کا دورہ جوانوں کیلئے پریفیب بیرک کا افتتاح ،افسروںسےبات چیت کی

July 14, 2025
جموں

حکومت لوگوں کو دہلیز پر صحت خدمات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم نائب وزیر اعلیٰ کا سب ڈسٹرکٹ ہسپتال اکھنور کا معائینہ،علاج و خدمات پر زور

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?