بنی کٹھوعہ میں سکول بند

Towseef
1 Min Read

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//ناساگار موسمی صورتحال کے پیش نظر حکام نے جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے کچھ حصوں میں بدھ کے روز تمام سکول بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔یہ اقدام طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے احتیاطی طور پر کیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر ضلع میں 30 جولائی 2025 یعنی بدھ کے روز تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکول بند رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ صورتحال کو باریک بینی دیکھا جا رہا ہے اور موسمی صورتحال کے پیش نظر مزید ایڈوائزریز جاری کی جا سکتی ہیں۔ضلع کٹھوعہ کے بنی سب ڈویژن میں، سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) نے مسلسل بارشوں اور پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کے درمیان احتیاطی اقدام کے طور پر بدھ کو تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام طلبا اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔حکام مزید کارروائی کے لیے صورت حال کی قریب سے نگرانی کر رہے ہیں۔

Share This Article