بنی // ایس ڈی پی او بسوہلی سنیل سنگھ نے علاقہ بنی کا دورہ کرکے لوگوں کے ساتھ میٹنگ منعقدکی۔اس موقعہ پر سنیل سنگھ نے لوگوں سے مسائل سنے اوران کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔ اس دوران عوام پولیس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنیل سنگھ نے کہاکہ جرائم کے خاتمے کے لیے عوام اور پولیس کے درمیان آپسی تال میل بے حد ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ پولیس نے بنی کوایک محفوظ شہربنانے کیلئے کوئی کسرباقی نہیں رکھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایک محفوظ ومستحکم سماج کی تعمیرکیلئے پولیس اورعوام کے مابین خوشگوار تعلقات اوربہترین رفافت قائم ہونالازمی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ پولیس کی ان کوششوں سے امن وقانون کی صورتحال میں شہرکوجرائم سے پاک بناتے ہوئے عوام کومحفوظ حالات زندگی فراہم کرنے میں مددحاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ معاشرے میں تبدیلی کیلئے ہرفردکوکرداراداکرناہوگا۔خوف سے سائے سے نکل کرقانون کی بالادستی قائم صحت مندمعاشرے کیلئے ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ سماج کے اندرکچھ ایسے چندلوگ ہوتے ہیں جونظام کی بہتری نہیں چاہتے ۔پولیس عوام کی جان ومال کی محافظ ہے اوراس ادارے کوکسی کے دبائومیں آئے بغیر آئین وقانون کے مطابق ملک وقوم کیلئے کام کرناچاہیئے۔