بسوہلی// تحصیل بسوہلی میں اسکولی طلبا نے سلون کے مقام پر بنی جموں سڑک پر ٹرانسپورٹروں کے خلاف احتجاج کیا۔اس دوران مظاہرے کے سبب سڑک چار گھنٹوں تک بند رہی۔ذرائع کے مطابق طلباء کا کہنا تھا کہ روزانہ کی طرح اسکولی بچوں کو اسکول جانے کے اوقات کے دوران ڈرائیور طلباء و طالبات کو نہیں بٹھاتے ہیں جسکے نتیجے میں طلباء اسکول دیر سے پہنچتے تھے اور واپس لوٹتے ہوئے بھی اسی طرح طلباء کوپریشانیاں جھیلنی پڑتی ہیں جس کی وجہ سے طلبائگھروں میں دیر رات کوپہنچتے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ ڈرائیوروں کی طرف سے گاڑیوں میں نہ بٹھانے سے طلباء سخت پریشان ہیں۔ بعد ازاںتحصیلدار بسوہلی جے سنگھ، اور ایس ایچ او تھانہ بسوہلی نے موقع پر پہنچ کر اسکولی طلباء و طالبات کو یقین دہانی کرائی کہ اسکولی طلباء کے لئے ایک اسکولی بس سروس مہیا کی جائے گی ۔انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کردیاگیا۔