بنی// تحصیل بنی میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک مسافر کی موقعہ پر ہی موت ہو گئی جب کہ دیگر10افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ سوموار صبح ساڑے آٹھ بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب بنی کے علاقہ ستی سے بنی کی جانب آ رہی ٹاٹا سومو زیرِ نمبر JK08D 4253 ُُُؑؑؑجس میں 11ا فراد سوار تھے، گھٹو کے مقام پر تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر پہاڑی سے ٹکر اگئی جسکے نتیجے میںریٹائرڈ ٹیچر چتر سنگھ ولد فتو موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گیاجب کہ دیگر 10افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے پولیس کی مدد سے زخمیوںکو علاج کیلئے بنی ہسپتال پہنچایا جہاں ان میں سے 4افراد کی حالت خراب بیان کی جاتی ہے۔ زخمیوں میں رمیش کمار ولد میر چند، سروپ لال ولد بیربل ، منشی رام ولد ایشرو رام، دیس راج ولد اْدو رام، شکتی دیوی ، انچلا دیوی، بالک رام ، بودھ راج، سنجے کمار ،راجیش کمار شامل ہیں۔