کٹھوعہ //ریاست کے دیگراضلاع کی طرح کٹھوعہ ضلع کے علاقہ بنی میں بھی نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت کام کررہے ملازمین نے نیشنل ہیلتھ مشن ایمپلائزایسوسی ایشن نے 72گھنٹے کی کام چھوڑ ہڑتال شروع کردی ہے ۔اس دوران مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے این ایچ ایم میں کام کررہے نوجوانوں کا مستقبل محفوظ کرنے کے لئے جامع پالیسی مرتب کرنے کامطالبہ کیا۔اس دوران ملازمین نے کہاکہ مشاہرہ کئی کئی ماہ بعددیا جاتا ہے جس سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس دوران احتجاج کی قیادت کررہے این ایچ ایم ایمپلائزایسوسی ایشن کے صدررامیشورٹھاکرنے کہا کہ ریاستی حکومت نے اگران کے مطالبات تسلیم نہیں کئے تواحتجاج جاری رکھاجائے گا۔