بسوہلی // بنی بسوہلی سڑک پر آج سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 10 افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ دوپہر قریب 1 بجے کے قریب پیش آیا جب بنی سے بسوہلی کی جانب جا رہی پک اپ زیر نمبر JK08 H 1930پیپڑی کے مقام پلٹ گئی جس کے نتیجہ میں 10افراد زخمی ہو گئے جن کی پہچان10سالہ راکیش کمار ولد دیپ راج ساکن بنی،جگدیو 7سال ولد پنیو ساکن بنی،فلدو دیوی زوجہ اوم پرکاش ساکنہ بنی،نیلم 30سال زوجہ جوگیندر کمار ساکنہ بنی،گڈی 35سال زوجہ دیو راج ساکنہ جندروٹہ،دیو راج40سال ولد نیک رام ساکنہ جندروٹہ،جوگندر سنگھ 35سال ولد گیانو رام ساکنہ دھنگڑ،دیپ راج45سال ولد بستو رام ساکنہ بنی،منورما 32سال زوجہ دیپ راج ساکنہ بنی،شیتو دیوی 60سال زوجہ بھگوان سنگھ ساکنہ بھوراری شامل ہیں جنہیں سب ڈویژن ہسپتال بسوہلی منتقل کیا گای ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔