بنی// عید الاضحی کے مقدس دن کے موقعہ پر انتظامیہ کی جانب سے ناقص انتظامات پر نیشنل کانفرنس لیڈر اور سابق ایم ایل اے غلام حیدر ملک نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے انتظامیہ کی طرف سے عیدالاضحی کے سلسلے میں انتظامات کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف حکومت پختہ انتظامات کے دعوے کررہی ہے لیکن دوسری طرف زمینی سطح پرانتظامات صفرکے برابر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عیدالاضحی کے موقعہ پربازاروں میں ضروری اشیاءکی قیمتیں میںبھاری اضافہ کیا گیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ جس طرح موجودہ حکومت بار بار اچھے دنوں کے خواب دکھاتی آرہی ہے لیکن بنی میں ایسے موقع پر لوگوں کو راشن، بجلی، پانی اور سڑکوں جیسی بنیادی سہولیات سے لوگوں سے بھی محروم رکھا گیا۔غلام حیدرملک نے کہاکہ حکومت اور انتظامیہ بنی مین سٹی میں عیدکے موقعہ پرلوگوںکےلئے پینے کے پانی کاانتظام نہیں کرسکی جس کی وجہ سے جہاںلوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تو وہیں علاقہ لوانگ، سرتھلی، کوٹی چنڈھیار، سرتھلی و دیگر علاقوں میں بجلی بھی بند رہی جبکہ اس عید الاضحی کے دن پر سڑک کو بہتر بنایاجاناچاہیئے لیکن سڑک کی خستہ حالی کی طرف بھی انتظامیہ نے توجہ نہ دی جس کے سبب درجنوں نمازی عید گاہ تک نہیں پہنچ سکے تاہم درجنوں لوگ عید نماز بھی ادا نہیں کر پائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے انتظامات کے سلسلے میں کیے گئے کھوکھلے دعوﺅں نے انتظامیہ کی نااہلی کی پول کھول کررکھ دی ہے۔