دبئی/یو این آئی/دبئی میں پاکستان کے خلاف سپر فور کے میچ میں بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر تسکین احمد نے پہلے ہی اوور میں صاحبزادہ فرحان کو آؤٹ کرکے اہم اعزاز حاصل کیا۔ تسکین احمد نے ٹی 20 کیریئر میں 100 وکٹیں مکمل کرلی ہیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ فہرست میں مستفیض الرحمان 150 وکٹوں کے ساتھ پہلے اور آل راؤنڈر شکیب الحسن 149 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ تسکین احمد نے 80 اننگز میں 100 وکٹیں مکمل کی ہیں، مہدی حسن نے 61 اور شرف الاسلام نے 58 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔