بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے میں ہندوستان کو 5رنوں سے ہرایا

میرپور// بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی۔تفصیلات کے مطابق میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں جاری سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش نے بھارت کو 272 رنز کا ہدف دیا۔جواب میں بھارتی ٹیم میچ کے آخری گیند پر آل آؤٹ ہوگئی،بھارتی کپتان روہت شرما کی تیز رفتار نصف سینچری بھی کسی کام نہ آسکی۔شریاس آئیر کے 82 رنز بھی رائیگاں گئے جبکہ ایکسر پٹیل کے 56 رنز بھی سوائے ریکارڈ کے کچھ نہ کرسکے، اس کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بیٹر نمایاں کارکردگی نہ دکھاسکا۔اور بنگلہ دیش نے 5 رنز سے فتح اپنے نام کی۔ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے 69 رن پر چھ وکٹیں گنوا دیں تاہم محمود اللہ ۔ میراز کی جوڑی نے ساتویں وکٹ کے لیے 148 رن کی شراکت داری کرکے ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچا دیا۔ہندستان نے ٹاس ہارنے کے بعد گیند سے اچھی شروعات کی۔ دیپک چہار نے اپنی سوئنگ بولنگ سے بلے بازوں کو سسپنس میں رکھا، محمد سراج نے انعام الحق (11) اور لٹن داس (سات) کو چھوٹے اسکور پر پویلین بھیج دیا۔ نجم الحسن شانتو تین چوکوں کی مدد سے 21 رن بنا کر اچھی لے میں نظر آ رہے تھے لیکن عمران ملک نے انہیں 151 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولڈ کیا۔ پہلا پاور پلے ختم ہونے کے بعد کپتان لوکیش راہل نے گیند واشنگٹن سندر کو دے دی۔ سندر نے شکیب الحسن، مشفق الرحیم اور عفیف حسین کو آؤٹ کرکے بنگلہ دیش کو 69/6 پر مشکل میں ڈال دیا۔محمود اللہ اور میراز نے یہاں سے بنگلہ دیش کی اننگز کو سنبھالا اور اسے 200 رن کے ہندسے سے آگے لے گئے ۔ محمود اللہ نے شروع میں سست بیٹنگ کی جبکہ میراز نے دھماکہ خیز بلے بازی کی۔