احمد آباد//بنگلہ دیش نے اب تک کی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کبڈی ورلڈ کپ کے اپنے گروپ اے کے میچ میں آسٹریلیا کو 80-8 سے پیٹ کر 72 پوائنٹس کے بھاری بھرکم فرق سے جیت درحاصل کر لی۔ عالمی کپ کے اس سیزن میں کسی بھی ٹیم کی جیت کا یہ سب سے بڑا فرق ہے ۔پیر کو ملی اس بڑی جیت سے بنگلہ دیش کی ٹیم چار میچوں میں دو فتح اور دو شکست کے ساتھ 11 پوائنٹس لے کر تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے ۔ حالانکہ اس کیلئے ابھی سیمی فائنل کے دروازے نہیں کھلے ہیں کیونکہ گزشتہ تین میچوں میں سے دو میچ گنوا کر ٹیم اپنا کام پہلے ہی خراب کر چکی ہے ۔ آسٹریلیا کو پانچ میچوں میں چوتھي شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے ۔بنگلہ دیش کی اس بڑی جیت کے ہیرو رہے کپتان اردعظمان منشی جنہوں نے کل 17 پوائنٹس بٹورے . سابج میاں کو 10 پوائنٹس ملے ۔ بنگلہ دیش نے پورے میچ کے دوران سات بار آسٹریلیا کو آل آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا نے چار اضافی پوائنٹس حاصل کئے جبکہ تین پوائنٹس ٹیکل سے اور ایک پوائنٹس ریڈ سے ملا۔یو این آئی۔