Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

بنگلہ دیش میں  کوٹہ سسٹم کے خلاف مظاہروںمیں شدت ۔ 6طلبہ کی موت، سکول غیر معینہ مدت کیلئے بند

Towseef
Last updated: July 17, 2024 9:13 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک

ڈھاکہ//سرکاری ملازمتوں کے لیے کوٹہ سسٹم کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران 6 طلبہ کی موت کے بعد بنگلہ دیش بھر میں اسکولوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا، جبکہ نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے نیم فوجی دستوں کو متحرک کر دیا گیا۔سول سروس میں بھرتی کی پالیسیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مظاہروں کے بعد ملک کے ہر ہائی اسکول، مدرسے اور پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں کو اگلے نوٹس تک بند رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔گزشتہ روز تشدد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جب مظاہرین اور حکومت کے حامی طلبہ گروپوں نے ایک دوسرے پر اینٹوں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا کیا جبکہ پولیس نے مظاہرین کو آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں سے منتشر کیا۔ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد تسلیم الدین نے بتایا کہ چٹاگانگ میں تین افراد کی موت ہوئی، ان پر ’گولیوں کے زخموں‘ کے نشانات تھے، مزید کہا کہ بندرگاہی شہر میں جھڑپوں کے دوران مزید 35 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ڈھاکا میں حریف طلبہ گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر پتھر پھینکنے سے مزید 2 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ مظاہرین نے کئی اہم مقامات پر سڑکیں بلاک کر دیں، جس سے 2 کروڑ کے بڑے شہر میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔پولیس انسپکٹر نے اے ایف پی کو اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص سر پر چوٹ لگنے سے دم توڑ گیا، جبکہ کم از کم 60 افراد زخمی ہوئے۔شمالی شہر رنگ پور میں پولیس کمشنر محمد منیر الزمان نے بتایا کہ جھڑپوں میں ایک طالب علم مارا گیا، انہوں نے اس بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں کہ طالب علم کی موت کیسے ہوئی، لیکن کہا کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔روکیہ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے توحید الحق نے اے ایف پی کو بتایا کہ حکمران جماعت کے حامیوں نے کوٹے کی مخالفت کرنے والے مظاہرین پر حملہ کیا، جب کہ پولیس نے ربڑ کی گولیاں چلائیں، توحید الحق نے بتایا کہ پولیس نے مظاہرین پر اپنی شاٹ گنوں سے فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ طالب علم ’فائرنگ میں مارا گیا‘ لیکن آزادانہ طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔بنگلہ دیش بھر میں کچھ اہم شاہراہوں کو مظاہرین نے بند کر دیا تھا، حکام نے ڈھاکا اور چٹاگانگ سمیت پانچ بڑے شہروں میں نیم فوجی بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) فورس کو تعینات کر دیا تھا۔


Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

پاکستان میں بارش اور سیلاب کے سبب 66 افراد جاں بحق ، 127 زخمی

July 6, 2025

روس کا یوکرین پر بڑا ڈرون حملہ

July 5, 2025

ٹیکساس میں سیلاب سے 24اموات

July 5, 2025
بین الاقوامی

پاکستان میں عمارت زمین بوس | 14افراد ہلاک،امدادی کاروائیاں جاری

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?