ڈھاکہ/بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹیم کے ہیڈ کوچ چنڈیکا ہتھورو سنگھے کو دو دن قبل معطلی کے بعد عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔ یہ معطلی میدان میں ان کے طرز عمل اور ملازمت کی شرائط کی خلاف ورزی کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔ بی سی بی کے صدر فاروق احمد نے منگل کو کہا کہ ہتھورو سنگھے نے بنگلہ دیش کے ایک کرکٹر پر حملہ کیا اور اپنے معاہدے میں طے شدہ سے زیادہ چھٹی لی۔ بورڈ نے انہیں بدانتظامی کے دو معاملات پر وضاحت طلب کرتے ہوئے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا تھا۔ ہتھور سنگھے نے اگلے دن جواب دیا، جس کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جمعرات کو بورڈ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا۔ بی سی بی نے ایک ریلیز میں کہا، “تمام عوامل پر غور کرنے کے بعد، بورڈ نے ہتھورو سنگھے کی وضاحت کو غیر تسلی بخش اور ناقابل قبول قرار دیا۔” بنگلہ دیش کے کوچ کے طور پر ہتھورو سنگھے کا دوسرا دور ختم ہو گیا۔ ان کا معاہدہ جنوری 2025 تک تھا۔ فل سمنز کو فروری 2025 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی تک ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔