Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

بنگلہ دیشی فضائیہ کا تربیتی طیارہ کالج پر گر کر تباہ | 19افرادہلاک، 50زخمی

Towseef
Last updated: July 21, 2025 11:24 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

ڈھاکہ// بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایئر فورس کا تربیتی طیارہ کالج اور اسکول پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف برن اینڈ پلاسٹک سرجری کے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ حادثے میں جھلسنے والے بچوں سمیت 50 سے زائد افراد کو ہسپتال لایا گیا ہے ۔حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ واقعہ ڈھاکہ کے شمالی علاقے اُتّرا میں واقع ‘مائل اسٹون اسکول اینڈ کالج’ میں پیش آیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ ڈھاکہ کے شمالی علاقے اُتّرا میں پیش آیا۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘بنگلہ دیش ایئر فورس کا ایف-7 بی جی آئی تربیتی طیارہ اُتّرا میں گر کر تباہ ہو گیا، یہ طیارہ دوپہر ایک بج کر 6 منٹ پر (گرین وچ معیاری وقت کے مطابق 0706 بجے ) پرواز کے لیے روانہ ہوا تھا’۔حادثے کے فوراً بعد کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لان کے قریب زبردست آگ لگی ہوئی ہے اور آسمان کی طرف دھوئیں کا گھنا بادل اٹھ رہا ہے ، جبکہ لوگ دور سے منظر دیکھ رہے ہیں۔رائٹرز ٹی وی کی فوٹیجز میں دکھایا گیا کہ فائر فائٹرز تباہ شدہ طیارے پر پانی پھینک رہے تھے ، جو ایک عمارت سے ٹکرا گیا تھا، جس سے لوہے کی گرل کو نقصان پہنچا اور عمارت میں ایک بڑا شگاف پڑ گیا۔ڈھاکہ میڈیکل کالج اور اسپتال کے برن یونٹ کے سربراہ بدھن سرکر نے بتایا کہ ‘ایک تیسری جماعت کا طالب علم مردہ حالت میں لایا گیا، جب کہ 12، 14 اور 40 سال کی عمر کے 3 زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا’۔ویڈیوز میں لوگوں کو چیختے ، روتے اور ایک دوسرے کو دلاسہ دیتے ہوئے بھی دیکھا گیا، اسکول کے ایک استاد مسعود طارق نے بتایا کہ ‘جب میں اپنے بچوں کو لینے گیا اور گیٹ پر پہنچا تو مجھے محسوس ہوا کہ پیچھے سے آیا کچھ ہے ، اسی اثنا میں ایک دھماکہ سنا، جب پیچھے مڑ کر دیکھا تو صرف آگ اور دھواں دکھائی دیا’۔بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘ایئر فورس، طلبہ، والدین، اساتذہ، عملے اور دیگر افراد کو اس حادثے میں جو نقصان پہنچا ہے ، وہ ناقابل تلافی ہے ’۔یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایک ماہ سے کچھ زیادہ عرصہ پہلے بھارت کے شہر احمد آباد میں ‘ایئر انڈیا’ کا ایک طیارہ میڈیکل کالج کے ہوسٹل کی چھت پر گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں 242 میں سے 241 افراد اور زمین پر موجود 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ویشنو دیوی یاترا راستے پر لینڈ سلائیڈنگ | ایک یاتری ازجان،9زخمی،ایل جی کا اظہار افسوس
جموں
پونچھ میں لینڈ سلائیڈ نگ کا المناک حادثہ، 1طالبعلم جاں بحق، 5زخمی ڈپٹی کمشنر کی زخمی بچوں کی عیادت، متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کی گئی
پیر پنچال
ریاسی اور پونچھ میں آج سکول بند رہیں گے
جموں
جموں میں مون سون کا جادوسر چڑھ کر بولا | بادلوں کی گرج، بارش کی رم جھم اور قدرت کے حسین رنگوں کا نظارہ
جموں

Related

بین الاقوامی

! جموں و کشمیر میں تدریسی آسامیاں | اہلیت کے اصولوں پر نظرِ ثانی ضروری تقاضائے وقت

July 21, 2025
بین الاقوامی

خوراک کی تقسیم کے مراکز مقتل میں تبدیل | اندھا دھند فائرنگ سے 92فلسطینی جاں بحق

July 21, 2025
بین الاقوامی

غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجاویز پیش

July 19, 2025
بین الاقوامی

پولیس ٹریننگ سینٹرمیں دھماکہ | لاس اینجلس میں 3اہلکار ہلاک

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?