Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

بنگس مستقبل کا سیاحتی مقام:وزیراعلیٰ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 8, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
چوکی بل( کپواڑہ)// سرحدی ضلع کپواڑہ میں معروف مقام بنگس وادی کو ہمالین بائیو سفیئر وادی کے بطور ترقی دی جارہی ہے اور اس مقصد کے لئے 15کروڑ روپے کی رقم خرچ کی جارہی ہے۔اس بات کی جانکاری  یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو دی گئی جو بنگس ۔درنگیاری سرکٹ کو ترقی دینے اور ان مقامات کی جانب زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کے اقدامات کا جائزہ لے رہی تھیں۔بنگس اور توسہ میدان کو وادی میں مستقبل کے سیاحتی مقامات قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اس برس موسم گرما کے وسط میں بنگس وادی میں ٹور آپریٹروں اور دیگرمتعلقین کی شرکت کو یقینی بناتے ہوئے ایک سیاحتی میلہ منعقد کرانے کی ہدایت دی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے بنگس کی سیاحتی وسعت کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ یہاں سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ بنگس وادی میں ریاست کے سکولی بچوں کے ایکسکرشن اور مقامی لوگوں کی سیاحت کو بھی یقینی بنانا چاہئے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے محکمہ سیاحت کو ہدایت دی کہ بنگس وادی کی سیر پر آنے والے سکولی بچوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ وادی بنگس کو محکمہ سیاحت کی جانب سے ہمالین بائیو سفیئر ویلی کے بطور ترقی دی جارہی ہے اور پروگرام کے تحت اس وادی میں کوئی بھی کنکریٹ ڈھانچہ تعمیر نہیں کیا جائے گا بلکہ تعمیراتی عمل میں مقامی طرزِ تعمیر اور تمدن کو ملحوظ نظر رکھا جائے گا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ بنگس وادی ایکو ایڈونچر اور تمدنی سیاحت کی سہولیات دستیاب رکھی جائیں گی۔محبوبہ مفتی کو جانکاری دی گئی کہ محکمہ سیاحت بنگس وادی کے ملحقہ علاقوں بشمول خمریال ، ریشی واری ، ہندواڑہ ، کپواڑہ ، چنڈی گام، چھوٹی پورہ ،وتہ ین ،لولاب اور دیگر علاقوں میں مطلوبہ سیاحتی ڈھانچے اور سیاحتی اطلاعاتی مراکز قائم کررہا ہے اور اس برس اس کام پر 15کروڑروپے خرچ کئے جارہے ہیں۔دیہی ترقی کے وزیر عبدالحق خان ، رُکن پارلیمان فیاض احمد میر، ارکان قانون سازیہ بشیر احمد ڈار اورراجا منظور، سیکرٹری سیاحت فاروق احمد شاہ اور ضلع انتظامیہ کے دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔بعد میں وزیر اعلیٰ نے مژھل کا دورہ کر کے ماڈل ولیج کا افتتاح کیا اور وہاں ایک عوامی اجتماع سے خطاب بھی کیا۔ اس دوران محبوبہ مفتی نے چوکی بل ، لدروَن ،جوروَن اور جمہ گنڈ میں کئی عوامی وفود سے ان کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ لوگوں نے بجلی سپلائی میں بہتری اور تمینا پُل کی فوری تکمیل کا مطالبہ کیا۔وزیرا علیٰ نے افسران کو لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت دی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سالانہ امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ روانہ
تازہ ترین
نیوہ میں لاپتہ 14 سالہ لڑکی بازیاب، پامپورمیں پراسرار حالت میں ایک ڈرائیور کی نعش برآمد
تازہ ترین
: جموں میں شدید بارشیں : لکھن پور میں مال بردار ریل گاڑی پٹری سے اُتر گئی
تازہ ترین
۔ ₹ 2.39کروڑ ملازمت گھوٹالے میںجائیداد قرق | وصول شدہ ₹ 75لاکھ روپے 17متاثرین میں تقسیم
جموں

Related

کشمیر

بغیر دودھ چائے، کھٹا میوہ اور سیب صحت مند زندگی کیلئے لازمی ذہنی تنائو، شوگر اور بلڈ پریشر سے بچنے کیلئے فلیونائیڈ اہم:ماہرین صحت

July 9, 2025
کشمیر

سیاحوں کی آمد دوبارہ شروع امر ناتھ یاتری بھی صورتحال سے مطمئن:عمر عبداللہ

July 9, 2025
کشمیر

بارش نے کشمیر میں گرمی سے نجات دلائی درجہ حرارت میں کمی، پارہ 22.7ریکارڈ،موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

July 9, 2025
کشمیر

جموں و کشمیر میں 316دیہی سڑکیں مرکز کی جانب سے 4,224کروڑ روپے مختص

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?