شوپیان //کاپرن شوپیان میں جموں کشمیر بنک کے ایک آفیسر کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے دھا وا بول کر6 لاکھ کی رقم لوٹ لی ۔ جبکہ گاڑ ی میں سوار کئی ملازمین کی ہڈی پسلی ایک کردی گئی ۔ نامعلوم افرادنے جموں وکشمیر بینک کاپرن شوپیاں میں کام کررہے منیجرکی نجی گا ڑی زیر نمبر JK18 -8315 جس میں کئی ایک بنک ملازمین بھی سوار تھے، پر دھاوابولتے ہوئے 6 لاکھ کی رقم لوٹ لی۔نامعلوم افرادکے ہاتھوں زخمی ہو ئے ملازمین کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے اس واقعہ کی نسبت ایک کیس زیر نمبر72/2018 تحت سکشن395، اور7/25 انڈ ین آرمز ایکٹ درج کرلیا ہے۔