کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے وحی پورہ یونسو میں لوگوں نے جمو ں وکشمیر بینک شاخ مسلسل بند رہنے پر کپوارہ سوپور شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیا اور بینک کو عید سے قبل کھولنے کا مطالبہ کیا ۔واضح رہے کہ ایک مہینہ قبل وحی پورہ یونسو ہندوارہ میں بینک ڈکیتی کے دوران وہا ں نصب اے ٹی ایم سے لاکھو ں روپیہ اڑا لیا گیا جس کے بعد وہا ں جمو ں و کشمیر بینک شاخ کو بند کیا گیا اورابھی تک دوبارہ نہیں کھو لا گیا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ بینک مسلسل بند رہنے کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔منگل کو لوگو ں کی ایک بڑی تعداد کپوارہ سوپور شاہراہ پر نکل آئی اور زبردست احتجاج کیا جس کے نتیجے میں گا ڑیو ں کی آ مد و رفت میں بھی خلل پڑ گیا ۔مقامی لوگو ں نے مطالبہ کیا کہ اس بینک شاخ کو عید سے قبل کھولا جائے تاکہ ضروت مندوں کو کسی بھی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔